Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایتھوپین فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ سے تعاون بڑھانے پر اتفاق

Now Reading:

ایتھوپین فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ سے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایتھوپین فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یلما مرداسا نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی تعاون کو وسعت دینا اور عسکری شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔

دورے کے آغاز پر لیفٹیننٹ جنرل یلما مرداسا کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایئر چیف نے مشترکہ تربیتی اقدامات اور آپریشنل تعاون کے ذریعے دونوں فضائی افواج کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایتھوپیا کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور فضائیہ کے مختلف شعبوں میں بھرپور معاونت جاری رکھے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل یلما مرداسا نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں، ملٹی ڈومین صلاحیتوں اور جدید دفاعی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ ایتھوپین فضائیہ، پاک فضائیہ کے تجربات، کمانڈ سسٹمز اور تکنیکی ترقی سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

Advertisement

دورے کے دوران معزز مہمان کو نیشنل آئی ایس آر (Intelligence, Surveillance and Reconnaissance) اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ میں بھی جامع بریفنگ دی گئی۔

ایتھوپین ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی تکنیکی ترقی، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر