وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
فضائی سفر کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو سیلابی صورتحال، متاثرہ اضلاع، دریاؤں میں طغیانی اور زیرِ آب علاقوں میں جاری ریسکیو و ریلیف آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر حکام کو ہدایت دی کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرہ افراد کی فوری امداد، محفوظ مقامات پر منتقلی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
نارووال پہنچنے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں، متاثرین کی بحالی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مزید بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
