Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلابی ریلا پنجند سے ٹکرائے گا تب معلوم ہوگا سندھ میں کتنا پانی آئے گا، جام خان شورو

Now Reading:

سیلابی ریلا پنجند سے ٹکرائے گا تب معلوم ہوگا سندھ میں کتنا پانی آئے گا، جام خان شورو

سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو کا کہنا ہے کہ فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے جب سیلابی ریلا پنجند سے ٹکرائے گا تب معلوم ہو گا سندھ میں کتنا پانی آئے گا۔

سندھ میں ممکنہ ہائی فلڈ کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزراء جام خان شورو اور ناصر حسین شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کی جن میں حفاظتی اقدامات، ڈیموں کی تعمیر اور بین الصوبائی آبی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پوری طرح متحرک ہے، ہم اس وقت ہائی فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں۔ بند اور حفاظتی پشتے مضبوط ہیں، اور تمام حساس مقامات پر پیٹرولنگ کا عمل جاری ہے۔

ہم اس وقت ہائی فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں۔ بند اور حفاظتی پشتے مضبوط ہیں، اور تمام حساس مقامات پر پیٹرولنگ کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک پنجاب سے پانی کا بہاؤ مکمل طور پر سندھ میں داخل نہیں ہوتا، اصل صورتحال کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

Advertisement

جام خان شورو نے اس امر پر زور دیا کہ اگر کسی بھی حساس بند کی نگرانی میں غفلت یا کوتاہی پائی گئی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈیموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ڈیم بنانا ممکن نہیں، تاہم پاکستان میں جو ڈیمز زیر تعمیر ہیں، ان کی تکمیل کے بعد پانی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پانی اچانک آ جائے تو کوئی حکومت کچھ نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں اچانک بڑھتے پانی کے باعث تمام صوبے مشکلات کا شکار ہیں، اور کسی ایک حکومت کو مورد الزام ٹھہرانا غیر مناسب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پنجاب میں اچانک 9 سے 10 لاکھ کیوسک پانی آ جائے تو کوئی صوبائی حکومت کچھ نہیں کر پائے گی، پنجاب حکومت فیل نہیں ہوئی، بلکہ بارش بہت زیادہ ہوئی اور پانی کی آمد اچانک ہوئی۔

ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ سندھ حکومت نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں۔

کالا باغ ڈیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ایک متنازعہ منصوبہ ہے، لیکن دیگر ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر ہوئی، اور یہ ایک سنجیدہ سوال ہے کہ اس تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟

Advertisement

انہوں نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان ہمیشہ عوام کی مدد کے لیے موجود رہی ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو فوج امدادی سرگرمیوں کے لیے فوراً دستیاب ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر