Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟ جانیے

Now Reading:

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟ جانیے

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

خاص طور پر دریائے چناب میں چنیوٹ، جھنگ اور تریموں کی طرف ایک بڑا سیلابی ریلا بڑھ رہا ہے، جس کے باعث متعلقہ حکام نے ہنگامی صورتحال کا عندیہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے 20 افراد جاں بحق؛ متعدد اضلاع متاثر، ہنگامی اقدامات جاری

دریائے چناب کی صورتحال:

مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 16 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے۔

قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک پر پہنچ چکا ہے۔

چنیوٹ برج کے مقام پر پانی کا بہاؤ انتہائی خطرناک حد، یعنی 8 لاکھ 55 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جہاں سے ایک بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

ہیڈ تریموں کے مقام پر بھی پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 29 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں مزید بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

دریائے راوی کی صورتحال:

Advertisement

جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 84 ہزار کیوسک ہے۔

شادرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے، تاہم یہاں بہاؤ میں کمی آ رہی ہے۔

بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 64 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ بڑھ رہا ہے۔

ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم، یعنی 29 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے ستلج کی صورتحال:

گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے، جو خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisement

سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے۔

مزید پڑھیں: خطرے کی گھنٹی دوبارہ بج گئی، چناب اور راوی میں ممکنہ شدید سیلاب کا الرٹ جاری

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حدوں پر پہنچ گئی ہے، خاص طور پر دریائے چناب میں جو سیلابی ریلہ چنیوٹ، جھنگ اور تریموں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ حکام سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ اور چوکسی کی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔ عوام کو سیلابی علاقوں سے دور رہنے، حفاظتی اقدامات کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے فوری رابطہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر