Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات ختم، فضائی و سمندری حدود بندکردی

Now Reading:

ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات ختم، فضائی و سمندری حدود بندکردی
ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات ختم، فضائی و سمندری حدود بندکردی

ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات ختم، فضائی و سمندری حدود بندکردی۔ اردوان حکومت نے اسرائیلی حکومت کے خلاف سخت اقدامات پر عمل شروع کردیا۔

ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطے کی صورتحال پرسخت اوردوٹوک مؤقف پیش کیا۔

حکان فیدان نے تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے۔

انہوں نے کہاکہ ترک بحری جہازوں کواسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ترک فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 2 برس سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق غزہ میں ہونے والے مظالم انسانی تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں شمار ہوں گے۔

Advertisement

حکان فیدان نے خبردار کیا کہ اسرائیل بے لگام ہوچکاہے۔ان کا کہناتھاکہ حملے جاری رکھنے کی اجازت دینا نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ خطے کوآگ کی لپیٹ میں لے سکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کی مزاحمت تاریخ کا دھارا بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔

ترک وزیرِخارجہ نے واضح کہاکہ ترکیہ فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے کسی  منصوبے کوقبول نہیں کرے گا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے اسرائیل کے غزہ، لبنان، یمن، شام اور ایران پر حملوں کو ’دہشت گرد ریاست‘ کی ذہنیت قراردیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر