معروف بھارتی مصنفہ ارون دتی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دے کر ان کے خلاف نسل کشی کا ماحول بنایا جارہا ہے۔
بین الاقوامی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے بھارت میں پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے ۔
ارون دتی رائے نے کہا کہ یہ سلسلہ ایسا ہی چلا تو حالات مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ جائیں گے۔
ارون دتی رائے نے جمعہ سترہ اپریل کو ڈوئچے ویلے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکی کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں
انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں جو صورت حال پیدا کی جارہی ہے، اس پر پوری دنیا کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 1،55،206 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
