Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کے بعد اب برطانیہ بھی پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش

Now Reading:

امریکہ کے بعد اب برطانیہ بھی پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش
برطانیہ

کورونا وائرس کی اس عالمی جنگ میں لڑنے کے لئے پوری دنیا پاکستان کی مدد کے لئے آگے آرہی ہے اور برطانیہ بھی میدان میں آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی اس جنگ میں لڑنے کے لئے امریکہ کے بعد برطانیہ بھی پاکستان کی مدد کے لئے سامنے آیا ہے اور باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان کو 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ دیئے جائیگے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اردو زبان میں ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال ہے، اور پوری دنیا میں کروڑوں لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، اسی غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے ہم اپنے برتاؤ میں تبدیلی لا رہے ہیں۔

پاکستان کے لئے امدادی رقم کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں دوست ہی ہمارا ساتھ دیتے ہیں، سماجی فاصلے ہونے کے باوجود ہم اکٹھے ہیں، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کورونا جیسے مسئلے سے باہر نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کراچی کے گنجان آباد علاقوں میں کیسز بڑھنا تشویشناک بات ہے،  وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے مالی مدد سے پاکستان کو وائرس سے نمٹنے اور لوگوں کو بچانے میں مزید مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا کے خلاف جنگ میں  امریکہ کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری  ہے  جس کا ثبوت  یہ ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو کورونا  وائرس سے نمٹنے کیلئے 80 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد کی امداد دینے  کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے اپنے ویڈیو پیغام میں  اعلان کیا ہے  کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو کورونا  وائرس سے نمٹنے کیلئے 80 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد کی امداد فراہم  کی جائیگی۔

امریکی سفیر پاول جونز کا کہنا تھا کہ  امریکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان  کو 3 موبائل لیبز بھی فراہم کر رہا ہےجو کہ ٹیسٹنگ اور ٹریٹمینٹ سہولیات سے لیس ہونگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیےایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ دوسری جانب شرح سود میں کمی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی تگڑا ہوگیا۔۔ انٹربینک میں ڈالر تین روپے سستا ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر