Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخنامے کے برعکس مہنگی فروخت ہونے لگیں

Now Reading:

لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخنامے کے برعکس مہنگی فروخت ہونے لگیں
لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخنامے کے برعکس مہنگی فروخت ہونے لگیں

لاہور: شہر کی پرچون مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخنامے کے برعکس زیادہ وصول کی جانے لگی ہیں، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

بول نیوز کے مطابق لاہور میں مختلف سبزیوں کے نرخوں میں 30 سے 80 روپے فی کلو تک کا فرق ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پیاز کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں یہ 100 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔ اسی طرح ٹماٹر 125 روپے کے بجائے 150 روپے کلو تک دستیاب ہیں۔ لہسن 295 روپے کے بجائے 400 روپے اور ادرک 465 روپے کے بجائے 600 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

سبز مرچ کی سرکاری قیمت 120 روپے ہے مگر یہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ لیموں (چائنہ) سرکاری طور پر 120 روپے مقرر ہیں لیکن دکاندار 200 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں۔ ٹینڈے دیسی 210 روپے کے بجائے 260 روپے اور آلو 85 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔

اسی طرح دیگر سبزیوں میں بھی نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ کھیرا سرکاری نرخ 100 روپے کے مقابلے میں 150 روپے، کریلے 220 روپے کے بجائے 300 روپے، بند گوبھی 110 کے بجائے 160، پھول گوبھی 160 کے بجائے 200 اور شلجم 80 روپے کے بجائے 150 روپے کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔

Advertisement

گھیا کدو، گھیا توری، بھنڈی اور شملہ مرچ کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ سے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہیں جبکہ مارکیٹ میں دکاندار اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے فوری ایکشن لینے اور نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر