Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2025: پاکستان کے نئے اسٹارز بھارت کے لیے بڑا چیلنج قرار

Now Reading:

ایشیا کپ 2025: پاکستان کے نئے اسٹارز بھارت کے لیے بڑا چیلنج قرار
ایشیا کپ 2025: پاکستان کے نئے اسٹارز بھارت کے لیے بڑا چیلنج قرار

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کی جانب سے اپنے اسکواڈ میں شامل کیے گئے پانچ نئے چہروں کو بھارت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا سے اس حوالے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب جس اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اس میں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے بڑے نام شامل نہیں ہیں۔ اس کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے اور پانچ نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے جو بھارت کے خلاف بڑے خطرے کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

ان نئے کھلاڑیوں میں حسن نواز، صائم ایوب، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

حسن نواز اپنی جارحانہ بیٹنگ سے شہرت رکھتے ہیں، صائم ایوب بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے کے ساتھ اسپن باؤلنگ بھی کر سکتے ہیں، جبکہ محمد حارث اپنی پر اعتماد اور جارحانہ اننگز کے باعث نمایاں ہیں۔

اسی طرح صاحبزادہ فرحان نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی کارکردگی سے متاثر کیا ہے اور لیفٹ آرم رسٹ اسپنر سفیان مقیم پہلے ہی 5/3 کی کارکردگی سے خود کو منوا چکے ہیں۔

Advertisement

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ نئے کھلاڑی پاکستان کو ایک تازہ دم ٹیم کی شکل دے سکتے ہیں جو بھارت جیسی مضبوط حریف کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیکل ہیسن نے وضاحت کی ہے کہ بابر اعظم کو فارمیٹ میں اپنی خامیوں پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ مستقبل میں بہتر تیاری کے ساتھ واپسی کریں۔ سابق کرکٹر عاقب جاوید نے بھی اس اسکواڈ کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ٹیم بھارت کے لیے مشکل ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر