Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔

بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن محترمہ ہین زیرونگ، چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستانی سفارتی عملے نے پرتپاک الوداع کہا۔

وزیراعظم نے اپنے دورۂ چین کے دوران تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے 25ویں اجلاس اور SCO پلس اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران علاقائی تعاون، معیشت، سلامتی اور ترقی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کے امن، برداشت اور عالمی شراکت داری کے عزم کو اجاگر کیا۔

Advertisement

اپنے قیام کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی چھیانگ سمیت روس، ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور تاجکستان کے صدور سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی سلامتی اور توانائی و تجارتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے دوسری چین-پاکستان بزنس ٹو بزنس (B2B) کانفرنس میں بھی شرکت کی، جہاں دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر