
راولپنڈی: ستمبر 1965 کی جنگ کے پانچویں روز پاکستانی فوج متعدد فتوحات اپنےنام کرتی رہی اور بھارت کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
صدر ایوب خان نے جوڑیاں میں بے مثال کارناموں اور کامیابیوں پر فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے دشمن کو نیست و نابود کرنے کی ہدایت دی۔
رات بھر گھمسان کی جنگ کے بعد پاکستانی فوج بھارت کے دوسرے مضبوط ترین محاذ جوڑیاں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی، اس لازوال فتح کی بناء پر بھارتی فوج کو جوڑیاں سے 18میل اور اکھنور سے 3 میل پیچھے دھکیل دیا گیا۔
پاک فوج کے جوانوں نے مقبوضہ کشمیر میں کئی مقامات پر بھارتی فوج پر حملے کیے جس میں 50 سے زاہد فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: 4 ستمبر 1965 جنگ کا چوتھا روز
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News