
چوڑی چھاتی کے دعویدار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کا سامنا کرنے سے گھبرانے لگے، اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، مودی کی جانب سے وزیر خارجہ جے شنکر بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رواں ماہ شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی نمائندگی اب وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر کریں گے، جو 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جاری کردہ ترمیم شدہ فہرست میں مودی کا نام نکال دیا گیا ہے اور وزیر خارجہ کا نام شامل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ سفارتی مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ بھارت–امریکہ تجارتی تناؤ اور محصولات کے تنازعات نے بھی اس فیصلے میں کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News