Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں زلزلوں کے بعد مزید جھٹکے، ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے متجاوز

Now Reading:

افغانستان میں زلزلوں کے بعد مزید جھٹکے، ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے متجاوز
افغانستان میں زلزلوں کے بعد مزید جھٹکے، ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے متجاوز

کابل: مشرقی افغانستان میں زلزلے کے دو طاقتور جھٹکوں نے خوف و ہراس میں اضافہ کر دیا، جہاں اس ہفتے آنے والے زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں دشوار گزار پہاڑی راستوں، لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسم کے باعث بری طرح متاثر ہیں۔

طالبان انتظامیہ کے مطابق اب تک 2205 افراد جاں بحق اور 3640 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ننگرہار اور کنڑ صوبوں میں 6700 سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کو مسلسل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں بیشتر کو ابتدائی علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

جمعرات کی رات ننگرہار میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 13 افراد زخمی ہوئے۔ جمعے کے روز ایک اور جھٹکا 5.4 شدت کا ریکارڈ کیا گیا جس نے صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیا۔ خوف کے باعث ہزاروں خاندان کھلے آسمان تلے یا خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

امدادی اداروں کے مطابق سڑکیں بند ہونے اور پتھروں کے گرنے سے متاثرہ دیہات تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت نے فوری طور پر کم از کم 40 لاکھ ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ طبی سہولیات اور ایمرجنسی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Advertisement

اقوام متحدہ نے ابتدائی طور پر 1 کروڑ ڈالر جاری کر دیے ہیں جبکہ مزید فنڈز کے لیے ہنگامی اپیل تیار کی جا رہی ہے۔

طالبان حکومت نے بھی عالمی برادری سے فوری تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ متاثرین کو خوراک، صاف پانی اور رہائش فراہم کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر