Advertisement
Advertisement
Advertisement

7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار

Now Reading:

7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار
7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار

ملک بھر میں آج یومِ فضائیہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، قوم آج 7 ستمبر کو پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔

 1965 کی جنگ ہو یا حالیہ دفاعی معرکے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہر موقع پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور ملکی فضاؤں کا بہادری سے دفاع کیا۔

یوم فضائیہ کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات، تقاریر اور تقویتی پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں پاک فضائیہ کی تاریخ، قربانیوں اور کارناموں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

  اس موقع پر نشان حیدر پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کے مزار پر تقریب منعقد ہوئی، جس دوران پاک فضائیہ کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

قوم کو اپنے شاہینوں پر فخر ہے جنہوں نے نہ صرف 1965 کی جنگ میں دشمن کے جدید طیارے مار گرائے بلکہ “معرکۂ حق” میں بھی دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔

Advertisement

1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوسرے روز پاک فضائیہ بھارت پر قہر بن کر ٹوٹی تھی۔

Advertisement

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ کرکے بھارتی فضائیہ کی نہ صرف کمر توڑ دی  تھی بلکہ دشمن پر نفسیاتی برتری بھی حاصل کرلی تھی۔

پٹھان کوٹ پر پاک فضائیہ کا حملہ اتنا شدید تھا کہ بھارتی فضائیہ کی پوری ایک اسکواڈرن کو شاہینوں نے نیست و نابود کر دیاتھا۔ پٹھان کوٹ  حملے میں بھارت کے کئی جہاز تباہ ہوئے تھے۔

ستمبر 1965 کی جنگ ایم ایم عالم کی داستان شجاعت اور کارنامے کے بغیر بالکل ادھوری ہے۔

اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے جنگ کے دوسرے روز تن تنہا دشمن کی پوری فارمیشن کا صفایا کیا۔

غازی اسکواڈرن  لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیاروں کو مار گرا کے عالمی ریکارڈ بنایا۔

جنگ کے پہلے 2 روز کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے 30 طیارے مار گرائے اور 10 کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

Advertisement

پاک فضائیہ نے ستمبر 1965 کی جنگ میں بھارت کے 104 طیارے تباہ کرکے فضائی برتری کا دشمن  خواب چکنا چور کر دیا ۔

پاک فضائیہ کے ان عظیم کارناموں کو آج بھی سنہری الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ کے حامی شرپسند عناصر کو منہ توڑ جواب
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
’بارشوں کے انداز تبدیل، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے‘
لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر