Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ تین ملکی ٹی20 سیریز کا اعلان، شیڈول جاری

Now Reading:

افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ تین ملکی ٹی20 سیریز کا اعلان، شیڈول جاری
افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ تین ملکی ٹی20 سیریز کا اعلان، شیڈول جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ سیریز 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی اور اس کا مقصد آئندہ سال شیڈول آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری ہے۔

پی سی بی کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان تین ملکی ٹی20 سیریز کی میزبانی کرے گا۔ سیریز کے ابتدائی میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جب کہ باقی مقابلے اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو  پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 19 نومبر کو راولپنڈی میں ہی سری لنکا اور افغانستان مد مقابل ہونگے۔

پاکستان سیریز کا دوسرا میچ 22 نومبر کو سری لنکا  کے خلاف لاہور میں کھیلے گا، 23 نومبر کو  پاکستان اور افغانستان ایک بار پھر لاہور میں ہی مدمقابل ہونگے، 25 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان ایک بار پھر لاہور میں ٹکرائیں گے۔

Advertisement

سیریز کا سیکنڈ لاسٹ میچ 27 نومبر کو  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ 29 نومبر کوگروپ کی ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ لاہور میں ہوگا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ یہ سیریز نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہوگی بلکہ شائقین کے لیے بھی بھرپور کرکٹ تفریح لے کر آئے گی۔

ان کے مطابق پاکستان نے حالیہ برسوں میں متعدد بین الاقوامی ایونٹس کی کامیاب میزبانی کی ہے اور یہ سیریز اس تسلسل کو مزید آگے بڑھائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پی سی بی کا اعلان
یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر