Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں کا سلسلہ بڑھنے والا ہے، محکمہ موسمیات کی سندھ کے لیے خطرناک مون سون الرٹ

Now Reading:

بارشوں کا سلسلہ بڑھنے والا ہے، محکمہ موسمیات کی سندھ کے لیے خطرناک مون سون الرٹ

محکمہ موسمیات نے سندھ کے لیے مون سون الرٹ جاری کیا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث جنوب مغربی راجستھان اور گجرات کے قریب موجود ڈپریشن شدت اختیار کر کے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ سسٹم جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس سے صوبے بھر میں مزید بارشوں کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون ہوائیں سندھ میں شدت اختیار کر رہی ہیں، اور بارش برسانے والا یہ سسٹم شہر کراچی میں 10 ستمبر تک بادل برساتا رہے گا۔

کراچی اور سندھ بھر میں 9 اور 10 ستمبر کے دوران موسلادھار سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے، اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق ضلع دادو کے پہاڑی ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے، جس سے سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح بھی بڑھ سکتی ہے، جو کہ قریبی علاقوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے مزید خبردار کیا کہ تیز ہواؤں کے باعث کمزور ڈھانچے، کچے مکانات کی چھتیں، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام شہریوں اور متعلقہ اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سیلابی خطرات کے پیش نظر الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر