
برطانیہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 4 افراد کو گرفتار کرکے حراستی مرکز منتقل کردیاگیا۔گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔
یہ گرفتاریاں لیڈز، ہیڈرز فیلڈ، ڈربی اور ویسٹ بروموچ سے عمل میں لائی گئی ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ نارتھ ایسٹ نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کردی ہے۔
بتایاگیاہے کہ 33 سالہ شخص کو لیڈز، 31 سالہ شخص کوہیڈرز فیلڈ، 34 سالہ شخص کو ڈربی اور 49 سالہ شخص کو ویسٹ بروموچ سے گرفتار کیا گیا،
گرفتار ملزمان کی شناخت اور ان کی قومیت کے حوالے سے فی الحال کچھ بھی ظاہر نہیں کیاگیا۔ یہ گرفتاریاں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2000ء کی دفعہ 41 کے تحت کی گئیں۔
ملزمان کو عدالت میں پیش کردیاگیاہے ۔ عدالت نے ملزمان کو10 ستمبر تک حراست میں رکھنے اورپوچھ گچھ کرنے کی اجازت دے دی۔
سیکیورٹی حکام کاکہناہے ہے کہ گرفتاریوں کے بعد عوام میں خدشات پیدا ہوئے ہیں تاہم کسی بڑے خطرے کی بات نہیں۔
حکام نے برطانوی عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں افواہوں پر کان نہ دھریں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News