
بحریہ نے ہمیشہ قوم کا سرفخرسے بلند رکھا، شہباز شریف نے یوم بحریہ پر پیغام میں تمام جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہاکہ آج کا دن ملک کی آبی سرحدوں اور آبی مفادات کے تحفظ کا اعادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے۔ ان کا کہناتھاکہ 1965 کی جنگ میں آپریشن سومناتھ ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کرتے ہوئے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا تھا۔
ان کا کہناتھاکہ یہ آپریشن پاک بحریہ کی نہ صرف بہادری اور عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ تھا بلکہ اس نےملکی آبی سالمیت اور خود مختاری کی غیر متزلزل تحفظ کے عزم کی بھی بنیاد رکھی۔
شہبازشریف کا کہناتھاکہ اس تاریخی معرکے کی فتح آج بھی بحری افواج کے جوانوں کے دفاع وطن کے جذبہ کو تازہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 1965 کی جنگ کے بعد بھی بحیرہ عرب میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار اسکی پیشہ ورانہ صلاحیت اور حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ حالیہ معرکہ حق میں پاک بحریہ نے اپنی روشن تاریخ کے عین مطابق بڑی کامیابی سے اپنی تیاری اور عزم کا عملی ثبوت دیا۔
ان کاکہناتھاکہ کامیاب دفاع نے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی آبی سرحدوں کی حفاظت اور سالمیت کا ہر قیمت پرتحفظ کرنا جانتا ہے.
وزیراعظم نے کہاکہ پاک بحریہ جنگی محاذ کے علاوہ پاکستان کے آبی شعبہ کی مضبوطی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ آج یوم بحریہ پر ہم پاک بحریہ کےماضی اور موجودہ ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاک بحریہ ،مسلح افواج اور ہمارے ملک کو ترقی و خوشحالی اور کامیابی سے ہمکنار کریں، آمین
پاک بحریہ زندہ باد! پاکستان پائندہ باد!
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News