
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دن کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس 1600 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تجارتی ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا، جس کی ایک بڑی وجہ وزیراعظم پاکستان کا حالیہ دورہ چین قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں بھرپور دلچسپی دیکھی گئی، بالخصوص آئل اور گیس سیکٹر میں نمایاں خریداری کا رجحان رہا۔
مارکیٹ کے ماہرین اور بروکرز کے مطابق حکومت کی جانب سے گردشی قرضوں میں کمی کے لیے سنجیدہ اقدامات، معاشی پالیسیوں میں استحکام اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے امکانات نے مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مارکیٹ آنے والے دنوں میں مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News