
مانسہرہ: بالاکوٹ کے علاقے پارس میں ریچھ کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ریچھ اچانک آبادی میں گھس آیا اور مویشیوں کے ساتھ موجود شخص پر حملہ کر دیا۔
ریچھ کے حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنی حفاظت کے لیے گھروں تک محدود ہوگئے۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف فوری اقدامات کرے تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسکردو میں مشہور گلوکارہ قرۃ العین بلوچ بھی دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے کا شکار بنی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق ریچھ نے ان پر جھپٹتے ہوئے دونوں بازوؤں پر اپنے ناخن مارے، جس کے نتیجے میں گلوکارہ زخمی ہوگئیں۔
قرۃ العین کو فوری طور پر ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ معالجین کے مطابق ریچھ کے پنجوں کے وار سے ان کے بازو متاثر ہوئے تاہم خوش قسمتی سے جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں۔
علاج معالجے کے بعد قرۃ العین بلوچ کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ دیوسائی پارک میں کیمپنگ کے دوران پیش آیا، جہاں ریچھ اکثر گھومتے پھرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News