
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم 11 سے 15 نومبر تک سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس کے بعد 17 سے 29 نومبر تک پاکستان اپنی تاریخ کی پہلی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی بھی میزبانی کرے گا، جس میں افغانستان تیسری ٹیم کے طور پر شریک ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ سری لنکا کی 2019 کے بعد پاکستان میں پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز ہوگی۔ 2019 میں کھیلی گئی تین میچز پر مشتمل سیریز میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
بعد ازاں، سری لنکا نے 2023 میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جب سری لنکا نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف لاہور میں میچ کھیلا تھا۔
پی سی بی کے مطابق اس اعلان کے بعد پاکستان 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔ اس شیڈول میں اب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
مکمل شیڈول (12 اکتوبر تا 29 نومبر)
جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان:
12 تا 16 اکتوبر – پہلا ٹیسٹ (لاہور، قذافی اسٹیڈیم)
20 تا 24 اکتوبر – دوسرا ٹیسٹ (راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم)
28 اکتوبر – پہلا ٹی ٹوئنٹی (راولپنڈی)
31 اکتوبر – دوسرا ٹی ٹوئنٹی (لاہور)
1 نومبر – تیسرا ٹی ٹوئنٹی (لاہور)
4 نومبر – پہلا ون ڈے (فیصل آباد، اقبال اسٹیڈیم)
6 نومبر – دوسرا ون ڈے (فیصل آباد)
8 نومبر – تیسرا ون ڈے (فیصل آباد)
سری لنکا بمقابلہ پاکستان (ون ڈے سیریز):
11 نومبر – پہلا ون ڈے (راولپنڈی)
13 نومبر – دوسرا ون ڈے (راولپنڈی)
15 نومبر – تیسرا ون ڈے (راولپنڈی)
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز (پاکستان، سری لنکا، افغانستان):
17 نومبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان (راولپنڈی)
19 نومبر – سری لنکا بمقابلہ افغانستان (راولپنڈی)
22 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا (لاہور)
23 نومبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان (لاہور)
25 نومبر – سری لنکا بمقابلہ افغانستان (لاہور)
27 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا (لاہور)
29 نومبر – فائنل (لاہور)
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News