
پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر، جنہوں نے اپنی خوبصورتی، معصوم انداز اور شاندار اداکاری سے بہت کم وقت میں شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔
ہانیہ عامر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، اپنی دلکش مسکراہٹ اور انداز کی بدولت وہ جلد ہی مختلف معروف برانڈز کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ہانیہ عامر نے متعدد کامیاب پروجیکٹس میں کام کیا ہے، جنہوں نے ان کی اداکاری کے تنوع کو اجاگر کیا۔
وہ ڈارمے جن سے ہانیہ عامر کو شہرت ملی ان میں ’’میرے ہمسفر، عہدِ وفا، عشقیہ، مجھے پیار ہوا تھا، کبھی میں کبھی تم‘‘ جیسے مشہور ڈرامے شامل ہیں۔
اپنی شاندار اداکاری کے باعث ہانیہ عامر کو متعدد ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ وہ نوجوان نسل کی ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے کم وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔
ہانیہ عامر اپنی خوش مزاجی، مزاحیہ انداز اور سوشل میڈیا پر متحرک موجودگی کی بدولت مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔ وہ اکثر انسٹاگرام اور یوٹیوب پر دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں، جس سے ان کا فین بیس مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنی محنت، لگن اور مثبت رویے سے شوبز انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا ہے جہاں وہ نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں بلکہ نئی آنے والی اداکاراؤں کے لیے ایک رول ماڈل بھی بن چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News