Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں تصادم سے 10 ہلاک، 61 زخمی

Now Reading:

میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں تصادم سے 10 ہلاک، 61 زخمی
میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں تصادم سے 10 ہلاک، 61 زخمی

میکسیکو سٹی: وسطی میکسیکو میں ایک فریٹ ٹرین اور ڈبل ڈیکر مسافر بس کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا نے ریل کمپنی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بس نے چلتی ہوئی ٹرین کے سامنے سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔

جائے حادثہ سے جاری تصاویر میں بس کی اوپری منزل کا اگلا حصہ مکمل طور پر کچلا ہوا دکھائی دیتا ہے، جبکہ اس کا لوہے کا فریم بری طرح مڑ گیا تھا۔ امدادی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ریاستِ میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق ہلاک شدگان میں سات خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ چند کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

میکسیکو اور لاطینی امریکا میں مہلک بس حادثے عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 2023 میں وفاقی شاہراہوں پر 12,099 تصادم ہوئے، جن میں تقریباً 1,900 افراد جان سے گئے اور 6,400 زخمی ہوئے، جبکہ نقصان کی مالیت 100 ملین ڈالر سے زائد رہی۔

Advertisement

فروری میں بھی جنوبی میکسیکو میں ایک بس، جو کینکون سے تباسکو جا رہی تھی، ٹریلر ٹرک سے ٹکرا کر آگ لگنے سے جل گئی تھی، جس میں 40 سے زائد مسافر جاں بحق ہوئے۔

میکسیکو میں بسیں سفر کا بنیادی ذریعہ ہیں کیونکہ اگرچہ فریٹ ٹرینیں عام ہیں مگر مسافر ریل کے روٹس محدود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
قطر کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اسرائیل کا دوحہ میں حماس قیادت پر فضائی حملہ ، حماس نے صیہونی دعویٰ مسترد کر دیا
’’شہر خالی کردو، طوفانی حملے ہوں گے‘‘ اسرائیل کی غزہ کے شہریوں کو آخری وارننگ
تیونس میں صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، حکام کی تردید، اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں لوگ امڈ آئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر