کرچی پھر ڈوب گیا، مسلسل بارش کے سبب اربن فلڈنگ ، متعددعلاقے زیرآب،بجلی کانظام درہم برہم۔ گڈاپ تھڈو ڈیم اوور فلو ، ڈیم سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل،ملیرندی میں طغیانی،کورنگی کاز وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا۔
شہر میں منگل کی شام سے شروع ہونے والی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہا۔ جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کو ایک بار پھر اربن فلڈنگ کی صورتحال کا سامناہے۔
نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی پر سڑک مکمل زیر آب آگئی۔ سخی حسن سے ناگن چورنگی جانے والی سڑک بند کر دی گئی۔
سخی حسن سے آنے والا روڈ مکمل طور پر بند ، گرین لائن بس کے ٹریک پر بھی پانی جمع ہوگیا۔ لیاقت آباد، ناظم آباد، ڈرگ روڈ سمیت تمام انڈرپاسز پانی سے بھر گئے۔
نیپا ، گلشن ، شاہرہ فیصل ، کورنگی روڈ،ملیر اورشاہ فیصل میں ندی نالے بھر گئے۔ سڑکوں میں پانی ہی پانی دکھائی دینے لگا۔نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
اہم شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔ متواتر بارش کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ۔ ناظم آباد, لیاقت اباد ,گلشن اقبال چورنگی, گلستان جوہر , ملینیم مال گلشن اقبال 13 ڈی ٹو اور گرومندر سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہے۔
ملیرلانڈھی گودام چورنگی قیوم اباد اور صدر کے اطراف میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ گارڈن لیاری پاک کالونی اور سائٹ ایریا کی بھی متعدد سڑکیں کے تالاب بن گئی۔
مین شاہراہووں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی۔ شہر کی سڑکوں سے پانی کے نکاسی کے لیے کوئی عملہ موجود نہیں ۔
ایوب گوٹھ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ صباسنیما نیوکراچی کے اطراف بھی لوگ پانی سے پریشان،متعدد گھروں میں پانی داخل ہونے سے املاک تباہ ہوگیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کئی گھنٹے سے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں،اب تک کوئی بھی امدادی ٹیم نہیں پہنچی۔
ایوب گوٹھ کے مکینوں نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ سلیم بلوچ نے کہاہے کہ ملیر ندی پانی کا ریلا 12 فٹ تک پہنچ چکاُہے۔
ان کاکہناتھاکہ ٹھڈو ڈیم میں بھی 4.5 فٹ اوور فلو ریکادرڈ کیا گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں۔
سلیم بلوچ نے کہاکہ شہری ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
سہراب گوٹھ حسن نعمان کالونی میں ندی اوور فلو، پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ خمیسو جوکھیو گوٹھ، ملیر ندی میں پانی گھروں میں داخل ہونے اور متعدد افراد کے پھنس گئے۔۔
چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ریسکیو ٹیم , ایمبولینس اور واٹر ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم ڈپٹی کمشنر ملیر کے ہمراہ اپنی واٹر ریسکیو وہیکل کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ شہر میں رات گئے تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
بارس کے سبب بجلی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا۔ 600سے زائد فیڈر بند ہوگئے۔ شہر کے اکثر علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم ہیں ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
