Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس

Now Reading:

وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کاروائیوں کے لیے صوبائی حکومت اور سندھ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کراچی میں متحرک امدادی کاروائیوں پر ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کی پزیرائی کی ہے۔

شہباز شریف نے گڈاب ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو سیلاب میں لا پتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شدید بارش کے بعد اربن فلڈنگ؛ تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، فوج طلب

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو سیلابی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے اگاہی مہم کو مزید متحرک کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری سیلاب سے بچ سکیں۔

شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ نظام مواصلات کی جلد از جلد بحالی کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہیں۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ کراچی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات لیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
فوج مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
شنگھائی الیکٹرک اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ منسوخ
رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر