Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے سلام عقیدت پیش

Now Reading:

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے سلام عقیدت پیش
قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش

قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیاگیا۔11ستمبر 1948  کو بابائے قوم انتقال کر گئے تھے۔

 آج ان کی 77 ویں برسی عقیدت و احترام سے  منائی جارہی ہے ۔ قائداعظم کی قیادت، اصول پسندی، اورسیاسی بصیرت نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ وطن کے خواب کوحقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دیا۔

قائداعظم نہ صرف ایک کامیاب وکیل تھے  بلکہ وہ انتہائی مدبر اور دانائی سے لبریز شخصیت تھے۔ انہوں نے آئینی جدوجہد کے ذریعے برطانوی راج کے تحت مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔

ان کا وژن ایک ترقی پسند، جمہوری اور روادار پاکستان کا تھا، جہاں ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔

قائداعظم کی وفات کے فوراً بعد ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہوا۔  لیکن ان کی دی گئی رہنمائی آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Advertisement

ان کی برسی پر ملک بھر میں قرآن خوانی، سیمینارز اور دعائیہ تقاریب  کا اہتمام کیا جائے گا۔

11ستمبرہمیں قائداعظم کے سنہرے اصولوں پر چلنے کا عہد بھی دلاتا ہے۔ تاکہ پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق ایک مثالی ریاست بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے
وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ قطر، دوحہ پہنچنے پر شاندار استقبال
وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر