Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ قطر، دوحہ پہنچنے پر شاندار استقبال

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ قطر، دوحہ پہنچنے پر شاندار استقبال
وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ قطر، دوحہ پہنچنے پر شاندار استقبال

دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں ایئرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم و وزیرِ مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمن بن حسن الثانی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وزیراعظم بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے قطر اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم اس امر پر بھی روشنی ڈالیں گے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان تعلقات تاریخی، برادرانہ اور مشترکہ عقیدے و اقدار پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں قطر کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔

ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، اسرائیل کی جانب سے مختلف ممالک پر جارحانہ اقدامات اور امن کے قیام کے حوالے سے باہمی مشاورت بھی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر