Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری

Now Reading:

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری

کراچی: بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائداعظم کے وژن پر چلتے ہوئے پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور ترقی قائد کے اصولوں پر عمل کرنے میں ہے، اور انہی اصولوں پر چل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے، تاہم تمام انتظامات مکمل ہیں اور ہماری اولین ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔ سیلابی چیلنج سے نمٹنے کے لیے افواجِ پاکستان اور قوم مل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید مثبت ہونی چاہیے تاکہ خامیوں کا ازالہ کیا جا سکے، کیوں کہ سیلاب جیسے بحران سے اکیلے نہیں نمٹا جا سکتا، اس کے لیے پوری قوم کا تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور زرعی و موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا اور آج پاکستان پوری دنیا میں سرخرو ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری افواج اور عوام نے بھارتی جارحیت کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کی شدید مذمت بھی کی اور کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مشکل وقت میں پاکستان کی حفاظت فرمائے اور قوم کو متحد رکھے تاکہ ہر آزمائش کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر