Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

Now Reading:

جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

جلالپورپیروالا: سیلاب متاثرین کی پرائیویٹ کشتی الٹنے کے المناک واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

بول نیوز کے مطابق افسوسناک حادثہ رات گئے موہانہ سندیلہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں کشتی میں 28 افراد سوار تھے۔ مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ کچھ متاثرین تیر کر محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم متعدد افراد دریا کی موجوں میں بہہ گئے۔

ابتدائی طور پر 4 سالہ سلمان کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران مزید پانچ لاشیں نکالی گئیں۔ جاں بحق افراد میں 7 سالہ فیضان، 8 سالہ فیضان، 18 سالہ عاصمہ، 13 سالہ عرفان اور 8 سالہ ارم بی بی شامل ہیں۔ باقی 3 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل انتظامیہ نے 12 گھنٹے کی تاخیر کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس پر مقامی افراد نے افسوس اور احتجاج کا اظہار کیا۔ ڈی ایس پی محمد رمضان کے مطابق باقی لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جلالپورپیروالا میں چند گھنٹوں کے دوران کشتی الٹنے کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دونوں حادثات کے شکار افراد سیلاب متاثرین تھے جو سرکاری مدد نہ ملنے کے باعث پرائیویٹ کرائے کی کشتی پر شہر جا رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر