Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے زیر کر لیا

Now Reading:

ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے زیر کر لیا

ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلا دیش نے 143 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17.4 اوورز میں حاصل کر کے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے پرویز حسین نے 19، تنزید حسن 14، کپتان لٹن داس نے 59 اور توحید ہردوائے نے ناٹ آؤٹ 35 رنز کی اننگ کھیلی۔

ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا نے ایک اور عتیق اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہونے والے اس میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

Advertisement

ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

ہانگ کانگ کے اوپنر ذیشان علی نے 30 رنز بنائے، بابر حیات 14، نزاکت خان 42 اور یاسیم مرتضیٰ نے 28 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، تنظیم حسن اور رشاد حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے ہانک کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 بنگلہ دیش الیون:

تنزید حسن، پرویز حسین ایمن، لٹن داس (کپتان اور وکٹ کیپر)، توحید ہریدے، شمیـم حسین، ذاکر علی، مہدی حسن، تنزیم حسن، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان۔

Advertisement

ہانگ کانگ الیون:

ذیشان علی (وکٹ کیپر)، انشی راتھ، بابر حیات، نذیر خان، کلہن چلو، کنچت شاہ، یاسیم مرتضیٰ (کپتان)، اعزاز خان، آیوش شکلا، عتیق اقبال، احسن خان۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر