Advertisement
Advertisement
Advertisement

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

Now Reading:

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ اگست2025 میں بھارت سے پاکستان کی درآمدات3کروڑ 20لاکھ ڈالرز رہیں۔

حکومتی ذرائع  کے مطابق سالانہ بنیادوں پراگست2025 میں بھارت سے درآمدات37 فیصد بڑھیں۔  اگست2024میں بھارت سے پاکستانی درآمدات کاحجم 2کروڑ33لاکھ ڈالرز تھا۔

ذرائع کے مطابق  موجودہ حکومت کےڈیڑھ سال میں بھارت سے سالانہ بنیادپردرآمدات میں7باراضافہ ہوا۔ اگست،ستمبر2024میں بھارت سےسالانہ بنیادپردرآمدات میں اضافہ ہواتھا۔

اکتوبر2024،فروری اورمارچ 2025 میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے درآمدات بڑھیں تھیں۔پاکستان نےاس سال مئی میں بھارت کےساتھ ہرقسم کی تجارت پر پابندی لگائی۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل کیےجانے کے بعد کیا گیا۔ پاکستان نےبھارتی مصنوعات کی تیسرے ممالک سےدرآمد پر بھی پابندی لگائی۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان نےاگست2019میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی۔

بعدازاں پاکستان نےبھارت کےساتھ تجارت میں نرمی کی تھی۔ پاکستان نےبھارت کےساتھ زندگی بچانےوالی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر