Advertisement
Advertisement
Advertisement

نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

Now Reading:

نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

پاکستان فلم انڈسٹری پر تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک راج کرنے والے معروف مزاحیہ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئےلیکن ان کے برجستہ جملے اوربے ساختہ مکالمے فلم بینوں کوآج بھی یاد ہیں۔

اداکار اور کامیڈین لہری کا اصل نام سفیر اللہ تھا، بے ساختہ اداکاری سے چہروں پر مسکراہٹیں  بکھرنے والے لہری نے  200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

لہری نے ریڈیو اور اسٹیج سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، 1965 میں ریلیز ہونے والی اُن کی پہلی ہی فلم انوکھی نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اپنے منفرد مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری والے لہری نے بیداری، عندلیب، کنیز، دیور بھابھی، دل لگی اور دل میرا دھڑکن تیری جیسی متعدد مشہور فلموں میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لہری کے جملے آج بھی مسکراہٹیں بکھیردیتے ہیں

Advertisement

انہوں نے اپنے فن کے اظہار کے لئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لہری 13 ستمبر 2012 کو 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے بھی ان کی اس خدمات پر 1996 میں حسین کارگردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر