
ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیاتھا۔
بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کے ابتدائی2 کھلاڑی ٹیم کا کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔ 53 رنز پر 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔
ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلا دیش شاید 100 رنز بھی بمشکل بنا پائے گا۔مگر ذاکر علی اور شمیم حسین نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 86 رنز کی شراکت داری بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکور کو 139 رنز تک پہنچایا۔
ذاکر علی 41 اور شمیم حسین نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، جبکہ کپتان لٹن داس 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے دو وکٹیں لیں، جبکہ دشمانتھا چمیرا اور نوان تھشارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ایشیا کپ 2025 کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش کے خلاف سری لنکن کپتان چرتھ اسالانکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظبی کے میدان میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں سری لنکن ٹیم نے پچ کی تازگی اور صبح کی نمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے گیند بازی کا انتخاب کیا۔
اسالانکا کا کہنا تھا کہ ابتدائی اوورز میں بالرز کو مدد مل سکتی ہے، جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
بنگلادیشی ٹیم کو اب میچ کا آغاز کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر قابلِ دفاع ہدف ترتیب دینے کی کوشش کرنا ہوگی، جبکہ سری لنکا کی نظریں ابتدائی وکٹوں کے جلد حصول پر مرکوز ہیں۔
دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں رسائی کے لیے پوائنٹس حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
جواب میں سری لنکا نے 15 اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ اوپر پتھم نسانکا نے 34 بالز پر 50 جبکہ کامل مشارا32 بالز پر 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کے مہدی حسن نے 2 جبکہ تنظیم حسین اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News