
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت مسلمانوں کو دانستہ نشانہ بنا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مودی کی کورونا پالیسی سے ہزاروں محصور، بھوک کا شکار ہوگئے۔
عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار ناقص کورونا پالیسی پر رد عمل کا رخ موڑنا چاہتی ہے، مودی حکومت کا اقدام ایسے ہے جیسے نازیوں نے یہودیوں کے خلاف کیا۔
The deliberate & violent targeting of Muslims in India by Modi Govt to divert the backlash over its COVID19 policy, which has left thousands stranded & hungry, is akin to what Nazis did to Jews in Gerrmany. Yet more proof of the racist Hindutva Supremacist ideology of Modi Govt.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 19, 2020
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے نسل پرستانہ ہندو تو ابالادستی نظریے کا ثبوت ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز بین الاقوامی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے بھارت میں پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے ۔
ارون دتی رائے نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ سلسلہ ایسا ہی چلا تو حالات مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ جائیں گے۔
معروف بھارتی مصنفہ ارون دتی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دے کر ان کے خلاف نسل کشی کا ماحول بنایا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ بھارت وزارت صحت کےتازہ اعداد وشمار کےمطابق ملک میں کوروناوائرس کےکیسزکی تعداد 11 ہزار 906 ہوچکی ہےجبکہ 480 افرادہلاک ہوئے۔
بھارت میں کوروناوائرس کاپہلا کیس 15 فروری کورپورٹ ہواتھااورعالمی سطح پرکوروناوائرس کےاعداد و شماررکھنےوالی ویب سائٹ کےمطابق اب تک مجموعی تعداد 16 ہزار 365 ہوگئی ہے۔جبکہ اس سے 521 افرادہلاک ہوچکےہیں۔ اور 2ہزار 466 افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News