Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

Now Reading:

دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

گڈو، سکھر، کوٹری اور پنجند بیراجوں پر پانی کی آمد و اخراج کی نگرانی جاری

محکمہ اطلاعات سندھ اور پراوِنشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل، حکومت سندھ کی جانب سے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ کے مطابق گڈو بیراج پر پانی میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں پانی کی آمد 4,85,185 کیوسک اور اخراج 4,56,964 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سکھر بیراج کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہاں پانی کی آمد 5,47,505 کیوسک جبکہ اخراج 4,95,925 کیوسک ہے، جو کہ موجودہ موسم اور بارشوں کے تناظر میں معمول سے زیادہ ہے۔

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3,06,053 کیوسک اور اخراج 2,89,098 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ نچلے علاقوں میں ممکنہ دباؤ کا عندیہ دیتا ہے۔

Advertisement

اسی طرح پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 1,44,650 کیوسک اور اخراج 1,33,850 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے کنارے غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

حکومت سندھ کی تمام متعلقہ مشینری صورتِ حال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری اقدامات کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر