Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

Now Reading:

پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں۔ خطے میں طاقت کے توازن کو بدلنے والی اس پیشرفت پر بھارتی حکومت کی شدید بے چینی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دیے گئے بیان میں تسلیم کیا کہ دہلی اس معاہدے کی رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔

ترجمان نے مبہم الفاظ میں کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، تاہم ان کے لہجے میں چھپی بوکھلاہٹ واضح محسوس کی جا سکتی ہے۔

یہ معاہدہ، جو گزشتہ روز ریاض میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان طے پایا، نہ صرف دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے بلکہ بھارت کے لیے ایک واضح پیغام بھی بن کر ابھرا ہے کہ اب پاکستان تنہا نہیں ہے۔

معاہدے کی سب سے اہم شق یہ ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر بیرونی مسلح حملہ ہوتا ہے تو یہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یعنی پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی پر جارحیت کی صورت میں، دوسرا ملک براہِ راست دفاعی طور پر شریک ہوگا۔

Advertisement

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ بھارت کے ان توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف ایک مضبوط دفاعی بند باندھنے کے مترادف ہے، جو ہمیشہ سے خطے میں کشیدگی کو ہوا دیتا رہا ہے۔ اب بھارت کو نہ صرف مغرب بلکہ جنوب سے بھی طاقتور اسلامی اتحاد کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاہدے کو جنوبی ایشیا میں دفاعی توازن کی بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب جیسے اہم اور بااثر ملک کی پاکستان کے ساتھ کھلی دفاعی شراکت بھارت کے لیے سفارتی سطح پر بھی ایک دھچکہ ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت اس معاہدے سے پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنے کے لیے دیگر خلیجی ممالک سے خفیہ رابطے کر رہا ہے، تاہم فی الحال دہلی کو واضح ناکامی کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر