Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت

Now Reading:

امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت

امریکا اور برطانیہ نے تجارتی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کو عبور کرتے ہوئے نئے دوطرفہ تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

معاہدے پر دستخط کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور یہ نیا معاہدہ دونوں ممالک کی معیشتوں کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور امریکا 25 لاکھ سے زائد ملازمتوں کو سہارا دینے میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔

کیئر اسٹارمر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی کے اختلافات کو پیچھے چھوڑ کر اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کو تجارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ہماری ڈیل انتہائی کامیاب رہی ہے، ٹیرف میں کمی لائی گئی ہے اور مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھایا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان رشتہ ناقابل شکست ہے، اور برطانیہ ہمیشہ ہمارا سب سے قریبی، مضبوط اور قابل اعتماد کاروباری شراکت دار رہے گا۔

معاہدے کی تفصیلات کے مطابق، دونوں ممالک تجارتی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، توانائی، دفاع، زراعت، اور خدمات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔

بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ معاہدہ نہ صرف برطانیہ کی بریگزٹ کے بعد کی معاشی حکمتِ عملی کا حصہ ہے بلکہ امریکا کے لیے بھی یورپ میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر