Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے

Now Reading:

مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز نے ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کردیں اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آسان ترین طریقے کار وضع کرنے کی بھی ہدایت دے دی۔

اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بھی قائم کردیا گیا اور بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ڈیش بورڈ پر خود سیلاب متاثرین کی امداد کی مانیٹرنگ کریں گی۔

مزید پڑھیں: سیلابی ریلے کے باوجود کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا، اللہ کا شکر ہے، مریم نواز

Advertisement

اجلاس میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 موضع سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے 63200 پکے اور 309684 کچے مکانات متاثر ہوئے، تاہم سیلاب متاثرین کے سروے کیلئے ٹیم میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور آرمی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور انفرااسٹرکچر کی فوری بحالی کا بھی حکم دیا اور کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کیلئے یکسو ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ حکومت کو سیلاب متاثرین تک خود پہنچنا چاہیے، سیلاب متاثرین کو امداد کی ترسیل کیلئے زیادہ کیمپ اورپوائنٹس قائم کیے جائیں، دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کوئی ریلیف سے محروم نہ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر