
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اضافی ٹیکسوں کیلئے منی بجٹ کی تجویز زیر غور نہیں۔
آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی نقصانات کے بارے میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے، سالانہ ٹیکس ریونیو کے ہدف میں ردوبدل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات میں زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی ہے، اس کے علاوہ حکومت نے مذاکرات میں منی بجٹ سے بچانے کےلیے متبادل ذرائع سے آمدن بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News