
دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے خصوصی حکمت عملی پر غور کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بیٹنگ لائن کے متعدد کھلاڑیوں نے اپنی حالیہ ناکامیوں کا برملا اعتراف کیا۔
کوچ مائیک ہیسن نے میٹنگ میں کھلاڑیوں کو واضح ہدایت دی کہ اسٹرائیک کو مسلسل روٹیٹ کرنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کنڈیشنز بیٹرز کے لیے آسان نہیں ہیں، اس لیے سنگلز اور ڈبلز کے ذریعے اسکور بورڈ کو متحرک رکھنا لازمی ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
ذرائع کے مطابق ایک سینئر کھلاڑی نے اجلاس کے دوران کہا کہ ٹیم کو اس وقت بڑی اننگز کی اشد ضرورت ہے تاکہ حریف ٹیموں پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
کوچ نے کھلاڑیوں کو وکٹ پر زیادہ دیر رکنے، ذمہ دارانہ کھیلنے اور موقع ملنے پر اسٹرائیک ریٹ تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں سب کھلاڑیوں نے عزم ظاہر کیا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News