Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی صدر ورلڈ بینک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیراعظم کی صدر ورلڈ بینک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی صدر ورلڈ بینک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک گروپ (WBG) کے صدر اجے بنگا کی ملاقات ہوئی۔

 وزیراعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ موثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔

 انہوں نے خاص طور پر COVID-19  اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔

 وزیراعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا جس میں وسائل کو متحرک کرنے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، نجکاری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات شامل ہیں۔

 وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے نے پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام کی طرف گامزن کیا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا اور پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دیا۔

Advertisement

اس دوران انہوں نے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (2026-2035) کی بھی تعریف کی، جس کے تحت عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 بلین امریکی ڈالر کا تاریخی اور بے مثال وعدہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے حوالے سے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب صدر ورلڈ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے تعاون کے حوالے سے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے اقتصادی اصلاحات کے فروغ اور CPF کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے طویل مدتی و پائیدار اقدامات کے لیے مسلسل تعاون بڑھانے میں بینک کے پرزور عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر