Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹنڈو محمد خان: مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 نوجوان جاں بحق، 25 افراد متاثر

Now Reading:

ٹنڈو محمد خان: مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 نوجوان جاں بحق، 25 افراد متاثر
ٹنڈو محمد خان: مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 نوجوان جاں بحق، 25 افراد متاثر

ٹنڈو محمد خان: بلڑی شاہ کریم کے قریب گاؤں شفیع محمد لنڈ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو نوجوان جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد متاثر ہوگئے۔

بول نیوز کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ مجیب الرحمن ولد حبیب الرحمن اور 20 سالہ غلام حسین ولد محمد لنڈ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل زمینوں میں تازہ کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا گیا تھا، جس کے بعد مقامی کسانوں نے مچھلی پکا کر کھائی اور ڈائریا کی شکایات پھیل گئیں۔

متاثرہ افراد کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال ٹنڈو محمد خان اور سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی بی ایچ یو سعید خان لنڈ پہنچ گئی ہیں اور متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر میڈیکل کیمپ قائم کیا جائے تاکہ ڈائریا کی وبا پر قابو پایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر