Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

Now Reading:

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہونے جا رہا ہے اور ہم اس اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی کے رویے کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ؛ اگر شعیب ملک ٹیم میں ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، اہلیہ ثنا جاوید

سیکرٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے اپنی حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کر رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ ایک ملٹی نیشنل ایونٹ ہے، ہم پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز نہیں کھیلتے لیکن ایشیا کپ میں سب کچھ سب کے سامنے ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جان بوجھ کر ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ محسن نقوی حکومت پاکستان کے مرکزی لیڈر ہیں اور وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، ہمیں امید ہے کہ یہ ٹرافی اور میڈلز بہت جلد بھارت کو واپس کر دیے جائیں گے اور اس پر ہم اپنا بھرپور مؤقف آئی سی سی اجلاس میں رکھیں گے۔

Advertisement

اسی دوران بھارتی بورڈ کے سیکرٹری نے اعلان کیا کہ پاکستان کو کھیل کے میدان میں شکست دینے پر بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا اور یہ انعام اس کامیابی پر ٹیم انڈیا کی حوصلہ افزائی کے لیے رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر