Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، خلیج کیمبے کا سسٹم سائیکلون کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ

Now Reading:

کراچی، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، خلیج کیمبے کا سسٹم سائیکلون کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی سے تیز بارش نے گرمی کی شدت کو کم کر دیا، جب کہ سڑکوں پر جمع پانی اور ٹریفک جام نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔

یہ بارش خلیج کیمبے اور بھارتی ریاست گجرات کے قریب موجود ہوا کے کم دباؤ کے اثرات کا نتیجہ ہے۔

شیر شاہ، بلدیہ، ماڑی پور، ہاکس بے، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ، پی آئی ڈی سی اور کالا پل سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں موسم قدرے خوشگوار ہو گیا۔

بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جب کہ کئی علاقوں میں گاڑیاں بند ہونے اور شہریوں کے پھنس جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ کا یہ موسمی نظام کراچی سے تقریباً 340 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور یہ آہستہ آہستہ مغرب یا جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Advertisement

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ سسٹم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خلیج کَچھ کے نزدیک بحیرہ عرب میں سائیکلون کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کی سطح کا درجہ حرارت، سازگار ماحولیاتی حالات، کم یا معتدل ہوائیں اور بالائی سطح پر دباؤ کی صورتحال اس سسٹم کی شدت میں اضافہ کر سکتی ہیں، جس سے یہ مزید طاقتور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

اس سسٹم کے زیرِ اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص، بدین، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو اللہ یار میں آئندہ دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری ہوائیں 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جس کے باعث سمندر میں ناہمواری اور تلاطم کا خدشہ ہے۔ اس لیے ماہی گیروں کو 2 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، اور آئندہ صورتحال کے مطابق مزید اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر