
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار کر لئے گئے ۔ دہشتگرد خواتین کے بھیس میں فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی اور دہشتگردوں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کر لیاگیا۔
فوسز کی جانب سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ان کی گرفتاری سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔
بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردسرگرمیوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News