Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی

Now Reading:

انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی

فرانسیسی سینما کی نامور اداکارہ اور دو بار “سیزر ایوارڈ” کی فاتح اڈیل ہینل نے فلمی دنیا کی چکاچوند چھوڑ کر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے قافلۂ صمود کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ غزہ کے معصوم بچوں پر ڈھائے گئے مظالم کی دل دہلا دینے والی تصاویر دیکھ کر اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کہا اور بحیرۂ روم میں انسانی ہمدردی کے اس سفر کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا فریضہ قرار دیا۔

وہ کبھی فرانس کی نازک پھول جیسی حسین اداکارہ کہلائی جاتی تھی، مگر آج اس کے چہرے کی چمک مدھم پڑ چکی ہے۔ ریشمی بال جو کبھی دلکشی کی علامت تھے، اب سمندری سفر کی تھکن اور مسلسل بے آرامی کے باعث الجھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

 دو ہفتوں کے سفر، ہچکولوں، سی سیکنس اور نیند کی کمی نے اسے یکسر بدل دیا ہے۔ شاید ہی کوئی فوراً پہچان سکے کہ یہ وہی اڈیل ہینل ہے، جو Portrait of a Lady on Fire جیسی فلم سے عالمی سطح پر جانی گئی اور دو بار “سیزر ایوارڈ” جیتنے والی اداکارہ رہی۔

پیرس کی یہ فنکارہ، جو فرنچ سینما کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں شمار ہوتی تھی، چند ماہ قبل خاموشی سے فلمی دنیا سے الگ ہو گئی۔ وجہ کیا بنی؟ ایک ویڈیو، جس میں غزہ کے معصوم بچوں کے روتے چہروں اور ٹوٹے جسموں کے مناظر تھے۔ یہ مناظر اس کے دل پر نقش ہو گئے اور اسے سکون سے جینے نہ دیا۔

Advertisement

بحیرۂ روم کے بیچوں بیچ، الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں وہ خود بھی آبدیدہ ہو گئی۔ بھرائی ہوئی آواز میں اس نے کہا کہ ایسے مناظر دیکھنے کے بعد خاموش رہنا ممکن نہیں۔ میرا فرض تھا کہ ان بچوں تک پہنچوں، اسی لیے قافلۂ صمود کے ساتھ شامل ہوئی۔

اڈیل نے اس مشن کو محض علامتی نہیں بلکہ انسانیت کا فرض قرار دیا اور کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔

Advertisement

اداکارہ کے اس فیصلے نے دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ آج وہ محض ایک اداکارہ نہیں رہی بلکہ مظلوموں کی ترجمان بن چکی ہے۔ اس کی آنکھوں کے آنسو، اس کی باتوں کی سچائی اور اس کے عزم کی مضبوطی فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان ہیں۔

دعا ہے کہ اڈیل اور اس کے ساتھی اپنی منزل تک خیریت سے پہنچیں اور تاریخ کے اوراق میں ایک نئی مثال چھوڑ جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر