Advertisement
Advertisement
Advertisement

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع

Now Reading:

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کرای سمیت سندھ کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان کے متعلق چوتھا الرٹ جاری کیاہے ۔ جس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب پر ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔

شمال مشرقی بحیرہ عرب اوراس سے ملحقہ سوراشٹرا کے ساحل کے نزدیک موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرگیا۔

یہ سسٹم سست روی سے جنوب مغرب کی جانب بڑھا ہے ۔ سمندری سرگرمی کراچی سے تقریباً 440 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔

امکان ہے کہ دو روز کے دوران یہ نظام جنوب مغرب کی طرف شمال مغربی بحیرہ عرب کی طرف بڑھے گا۔

Advertisement

کراچی،تھرپارکر،عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے ساحل کے قریب 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ سمندری حالات خراب رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

سسٹم کے ارد گرد 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہیں۔

2روز کے دوران وسطی و مغربی وسطی بحیرہ عرب میں سمندر میں تیزی اور تندی رہ سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر