Synopsis
زکوۃ کی کٹوتی کا نصاب مقرر کردیا گیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زکوۃ کی کٹوتی کا نصاب مقرر کردیا ہے
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں سال کیلئے زکوٰة کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقررہ نصاب کی روشنی میں اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو یکم رمضان المبارک کو بچت کھاتوں سے کٹوتی کی ہدایت کردی ہے۔
ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کے کھاتیداروں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 46 ہزار 329 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکاؤنٹس سے زکوۃ کی رقم کاٹ لی جائے گی۔
واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے تمام بینکوں کو یکم رمضان کو زکوٰۃ کی کٹوتی کا حکم دیا تھا جبکہ کابینہ ڈویژن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مراسلہ لکھ دیا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ زکوٰۃ کے لئے نصاب 46 ہزار 329 روپے ہوگا۔
مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ جس سیونگ اکاؤنٹ میں نصاب کی رقم موجود ہو اس سے یکم رمضان کو زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News