Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز

Now Reading:

سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز

 سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی، جسے 14 منتخب بینکوں میں جمع کروایا جا سکتاہے، جبکہ بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جا سکیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے چھ لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے، ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والوں کو لازمی اضافی 2 لاکھ روپے فی کس جمع کرانا ہوں گے، اسی طرح ٹرپل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرنے والوں کو اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق حج درخواست گزار دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکج تبدیل  کروا سکیں گے، تاہم دوسری قسط کی وصولی کے بعد پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری

Advertisement

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی، جبکہ منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاونٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر