
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف بڑے میچ سے ایک روز قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کولمبو کے گامنی ڈِسانایَئکے ان ڈور کرکٹ نیٹس میں بھرپور پریکٹس کی۔
بارش کے باعث آؤٹ ڈور ٹریننگ ممکن نہ ہو سکی، جس کے باعث ٹیم نے ان ڈور سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جہاں کوچنگ اسٹاف نے پاور ہٹنگ، ٹیکنیکل اسکلز اور فیلڈنگ میں بہتری کے لیے مفید ٹپس دیں۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ پر بھی بھرپور توجہ دی۔
پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج میچ کل پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News